بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

ایشیا پیسیفک گروپ میں بھارت کی شمولیت، ندیم افضل چن کا شدید ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسیفک گروپ میں بھارت کی شمولیت نہیں ہونی چاہیے، اے ٹی ایف کی غیرجانبداری پر فرق پڑ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ندم افضل چن کا کہنا تھا کہ بھارت عالمی سطح پر پاکستان مخالف اقدامات کا مرتکب ہوا ہے، بھارتی شمولیت سے عالمی فورم پاکستان مخالف استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے دیرینہ مسئلہ پر بھی دونوں ملکوں میں کشیدگی ہے، بھارت پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے، بھارت پاکستان کو سبوتاژ کرنے اور علیحدگی پسندوں کی حمایت میں ملوث ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حال ہی میں بھارت نے پاکستان کے خلاف عملی جارحیت کا مظاہرہ کیا، بھارت کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے، پاکستان مخالف مہم اور پروپیگنڈے کے باعث بھی بھارتی شمولیت قبول نہیں۔

پاکستان نے ایشیا پیسفک گروپ کے بھارتی شریک چیئر کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جگہ کسی دوسرے ملک کو ایف اےٹی ایف میں شامل کیا جائے، بھارت کشمیریوں کی نسل کشی، پیلٹ گنز ودیگر انسانیت سوز مظالم میں ملوث ہے، بھارتی شمولیت سے آئندہ اجلاسوں کے پاکستان کے خلاف استعمال کے خدشات ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہی انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی معاونت روکنے کے اقدام کررہا ہے، ایف اے ٹی ایف نے بھی سابقہ اجلاس کی روشنی میں پاکستانی اقدامات کو مثبت قرار دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں