جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کیخلاف اہم گواہ کو لسٹ سے نکال دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب نے ندیم افضل چن کو بانی پی ٹی آئی کیخلاف گواہوں کی لسٹ سے نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کا بیان عدالتی ریکارڈ کا حصہ بن گیا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کے بیان کو عدالت نے ریکارڈ کا حصہ بنایا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب سردارمظفر عباسی نے بیان دیا۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کا کہنا ہے کہ غیرضروری گواہ ہونے کی وجہ سے ندیم افضل چن کو ڈراپ کیا اور ان کا فہرست سے اخراج پراسیکیوشن کا متفقہ فیصلہ ہے، مجاز اتھارٹی نے بھی ندیم افضل کو گواہوں کی لسٹ سے نکالنے کی منظوری دی۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ پرویز خٹک 10 جولائی 2024 کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں اپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

پرویز خٹک نے بیان دیا تھا کہ نیب نے مئی 2023 میں 190 ملین پاؤنڈ کے حوالے سے بیان لیا، شہزاد اکبر نے کابینہ کو بتایا تھا پاکستان سے باہر بھجوائی رقم برطانیہ میں پکڑی گئی جو پاکستان کو واپس کی جائے گی۔

سابق وزیر دفاع نے عدالت کو بتایا تھا کہ یہ معاملہ کابینہ ایجنڈے پر نہیں تھا بلکہ میٹنگ میں ایڈیشنل ایجنڈے کے طور پر لایا گیا، ایڈیشنل ایجنڈے پر مجھ سمیت دیگر کابینہ اراکین نے اعتراض کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں رقم کے حوالے سے کاغذات بند لفافے میں پیش کیے گئے جبکہ ایڈیشنل ایجنڈے کی منظوری کابینہ سے لی گئی، ریفرنس کے تفتیشی نے بتایا ایجنڈے کے ساتھ ایک تحریر بھی تھی، تحریر تھی کہ رقم پراپرٹی ٹائیکون کے مالک نے برطانیہ منتقل کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں