بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے ندیم افضل چن کا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے ترجمان ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سال بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوجانی ہے، یہ سکون کسی بڑے لاوے کی طرف جاتا نظر آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان ندیم افضل چن نے اے آر وائی نیوز کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں نیب کی سرگرمیوں، ماورائے عدالت اقدامات اور حکومتی طرزِ عمل پر کڑی تنقید کی۔

پی پی ترجمان نے نیب کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی ملک میں آئینی ترامیم کی بات شروع ہوتی ہے، نیب اچانک سرگرم ہو جاتا ہے۔

انہوں نے جبری گمشدگیوں اور بیانات دلوا کر واپسی کے عمل پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ضلع سے افسران غائب ہوئے اور پھر بیان دے کر واپس آئے۔

ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ اس سال میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوجانی ہے، بانی پی ٹی آئی کوسیاسی جماعتوں سےہی بات کرنا ہوگی اوریہ ڈیل نہیں کہلائے گی، سیاسی جماعتوں سےڈائیلاگ ہوگا اور میثاق جمہوریت کو کوئی ڈیل نہیں کہتا۔

انھوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کو گزشتہ 50 سال سے کمزور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن وہ آج بھی قومی سطح پر موجود ہے، "آصف زرداری پریشر میں زیادہ بہتر سیاست کرتے ہیں کیونکہ "جب پیپلز پارٹی رگڑے میں آتی ہے تو پہلے سے زیادہ بہتر ہو کر ابھرتی ہے۔”

ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جمہوری سے زیادہ "بیوروکریٹک” طریقے سے چل رہی ہے، مہنگائی اور بے روزگاری انتہا پر ہے جبکہ زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، سی سی ڈی سے امن میں بہتری تو آئی لیکن یہ مستقل حل نہیں ہے۔

انہوں نے ن لیگ کے ایم پی اے پر حملے کو ماورائے عدالت معاملات کا نتیجہ قرار دیا۔

ندیم افضل چن نے خبردار کیا کہ ملک میں جو بظاہر سکون نظر آ رہا ہے، وہ دراصل کسی بڑے سیاسی لاوے کے پھٹنے کی علامت ہو سکتا ہے، کیونکہ عوام معاشی طور پر شدید تنگ ہیں۔

+ posts

نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے
تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں