تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

‘میرے پاس تم ہو’ ہر کردار کو بےپناہ مقبولیت ملی، ندیم بیگ

کراچی : مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ کے ہدایت کار ندیم بیگ نے کہا کہ عائزہ خان نے انتہائی متوازن کردار نبھایا ہے حالانکہ دیکھا جائے تو ان کا کردار منفی تھا لیکن ان کے کردارکو بھی بہت پسند کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین و شاہکار ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ کے ہدایت کار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ رائٹر خلیل الرحمان قمر نے جو اسکرپٹ تحریر کیا اس میں سے ایک نقطے کو بھی تبدیل نہیں کیا جا سکا۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ڈرامے میں سب سے پہلے عدنان صدیقی کو کاسٹ کیا گیا اور اس کے باقی کاسٹ کا چناﺅہوا۔

ایک انٹر ویو میں ندیم بیگ نے کہا کہ ڈرامہ سیریل میں ہر کردار کو ایسی مقبولیت ملی ہے جس کی کوئی مثال موجود نہیں اور سب نے ہی اپنا کام بہترین طریقے سے سر انجام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رائٹر خلیل الرحمان قمر نے ایسا اسکرپٹ لکھا جس میں ایک نقطے کی بھی تبدیلی نہیں کی جا سکی اور بالکل اس کے مطابق ڈرامے کی ڈائریکشن دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عائزہ خان نے انتہائی متوازن کردار نبھایا ہے حالانکہ دیکھا جائے تو ان کا کردار منفی تھا لیکن ان کے کردارکو بھی بہت پسند کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -