The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کی پہلی وی جے نادیہ فیصل عرف نینی انتقال کرگئیں

کراچی: پاکستان کی پہلی وی جے نادیہ فیصل عرف نینی انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق میوزک انڈسٹری کا مایہ ناز چہرہ پرستاروں کو افسردہ کرگیا، پاکستان کی پہلی وی جے نادیہ فیصل عرف نینی انتقال کرگئیں۔

نادیہ فیصل کینسر کے مرض سے جنگ لڑ رہی تھیں، ان کے شوہر اور میوزک ڈائریکٹر فیصل رفیع نے نینی کے انتقال کی خبر ٹویٹر پر دی۔

فیصل رفیع کا کہنا تھا کہ نینی ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

نادیہ فیصل کے شوہر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور انہوں نے مداحوں سے بھی اپیل کی کہ ان کی اہلیہ کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

نادیہ فیصل کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر سی ویو کراچی کی مبارک مسجد میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ نادیہ فیصل 13 سال سے انٹرٹینمنٹ کے شعبے سے وابستہ تھیں، وہ میوزک، فلم، آرٹس، تھیٹر اور فیشن کے حوالے سے رپورٹس شائع کرتی تھیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں