The news is by your side.

Advertisement

شوٹنگ کے دوران کس طرح رویا جاتا ہے؟ اداکاراؤں نے بتادیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین اور کومل میر نے شوٹنگ کے دوران رونے کا طریقہ بتادیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ڈرامہ سیریل ’بے نام‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکاراؤں نادیہ حسین اور کومل میر نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

اداکارہ کومل میر نے بتایا کہ اگر میک اپ کے دوران کوئی مشکل پیش آتی ہے تو میک اپ آرٹسٹ اسے دور کردیتی ہیں۔

کومل میر نے کہا کہ میں نے شوٹنگ کے دوران لینس پہننا اسی لیے چھوڑا ہے کہ میں اصلی آنسو آجائیں۔

ندا یاسر نے کہا کہ لوگ بام کی طرح کوئی چیز آنکھوں کے قریب لے جاتے ہیں اس سے بھی آنسو آجاتے ہیں اس پر کومل میر نے کہا کہ یہ طریقہ بھی ہے لیکن شوٹنگ کے دوران کتنی بار بام کو قریب لے کر جائیں گے۔

اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے بتایا کہ آنکھوں میں گلیسرین ڈالنے سے آنسو آجاتے ہیں اس کے علاوہ نہیں آتے، بام کا طریقہ مجھ پر اثر انداز نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ اداکارہ کومل میر اور نادیہ حسین اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’بے نام‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، ڈرامے کی پہلی قسط گزشتہ روز شام 7 بجے نشر کی گئی تھی۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں انوشے عباسی، شازیل شوکت، وسیم عباس، بابر علی، نور حسن، سعد قریشی، عمران اسلم، غنا علی، حمیرا بانو ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’بے نام‘ کی ہدایت کاری کے فرائض مسعود سید نے انجام دیے ہیں جبکہ اسے طاہر نذیر اور سیما شیخ نے تحریر کیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں