پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

’کوئی میرے خلاف بات کرے گا تو اسی لہجے میں جواب دوں گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر خود کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

نادیہ حسین نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر مجھے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اُنہیں بالکل بھی برداشت نہیں کروں گی، اگر کوئی میرے خلاف بات کرے گا تو اُسی لہجے میں جواب دوں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دوں گی کہ وہ میری یا میرے بچوں کی ساکھ کو نقصان پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے پاس ٹیکنالوجی تو آگئی لیکن اس کا استعمال کرنے کیلیے عقل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 70 فیصد لوگ منفی سوچتے ہیں کہ جو ان کے پاس نہیں وہ کسی دوسرے کے پاس بھی نہ ہو، قوم میں منفی سوچنا فطر بن گئی ہے۔

بجلی کے بل پر گفتگو کرتے ہوئے نادیہ حسین نے کہا کہ جب سے میں نے اپنا بجلی کا بل دیکھا ہے میرے تو ہوش ہی اُڑ گئے۔

نادیہ حسین نے کہا کہ گزشتہ رات سوچ رہی تھی کہ اس متعلق ایک ویڈیو بناؤں کہ میں نے یونٹس کم استعمال کیے لیکن بل زیادہ آگیا، میں نے دو ہزار 12 یونٹس استعمال کیے اور بل ایک لاکھ 70 ہزار روپے آیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں