جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

نادیہ حسین کی آم کی گھٹلی سے فیشل کرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی آم کی گھٹلی سے فیش فیشل کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر نادیہ حسین نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ آم کی گھٹلی سے فیشل کر رہی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ”تو کیا آپ میں سے کسی نے مینگو فیشل آزمایا ہے؟“

ان کی ویڈیو نے انسٹا گرام صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ لوگ اس پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ”آپ کے مشورے کے بعد میں پچھلے 2 سے 3 سال سے یہ فیشل کر رہی ہوں“۔

اس سے قبل یکم اپریل کو نادیہ حسین نے مداحوں کے ساتھ ”اپریل فول“ منایا تھا جس پر مداح قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئے تھے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر کیک تھامے پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش متوقع ہے جبکہ دوسری تصویر میں اُنہوں نے لکھا ہے کہ ”نہیں! یہ اپریل فول ہے“۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر تبصروں کی لائن لگ گئی جس میں زیادہ تر مداح ہنستے نظر آ رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ وہ بس تہنیتی کمنٹ لکھنے ہی والے تھے کہ انہوں نے کیپشن کو پورا پڑھ لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں