جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

نادیہ حسین نے انجلینا جولی کا روپ دھار لیا، مداح حیران

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ اور سپر ماڈل نادیہ حسین نے امریکا کی مشہور ہیروئن انجلینا جولی کا روپ دھار کر اپنے مداحوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق نادیہ حسین میک اپ کی دنیا میں بہت متحرک نظر آتی ہیں، اداکارہ کی طرف سے سوشل میڈیا پر آئے روز میک اپ سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنا عام سی بات ہے۔

اسی ضمن میں انہوں نے اس انداز میں میک اپ، ہیئر اسٹائل اور پوز بنایا کہ ماڈل ہوبہو امریکی اداکارہ انجلیا جولی کی طرح نظر آنے لگیں، سپر ماڈل نادیہ حسین نے جب تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو مداح بھی داد دیے بغیر نہ رہے۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مذکورہ تصویر شیئر کی، تصویر میں وہ نہایت خوبصورت اور انجلینا جولی سے ہی ملتی جلتی نظر آ رہی ہیں۔

نادیہ حسین کی تصویر پر پاکستانی اداکارہ، ماڈل و میزبان عائشہ عمر نے بھی تعریفی کومنٹ کیا۔

نادیہ حسین انجلینا جولی بن گئیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں