جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

نادیہ جمیل نے شاہ رخ خان کی فلم ’ویر زارا‘ کی آفر ٹھکرانے کی اصل وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

(10 مارچ 2026): معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ویر زارا‘ کی آفر ٹھکرانے کی اصل وجہ بتا دی۔

نادیہ جمیل نے نجی نیوز چینل پر رمضان کی خصوصی نشریات کے دوران اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں کیے گئے مشکل فیصلوں کے بارے میں بات کی۔

نامور اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ایک بار بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ویر زارا‘ میں کام کرنے کی پیشکش صرف اس لیے ٹھکرا دی تھی کیونکہ وہ اپنے نوزائیدہ بچے کی دیکھ بھال کرنا چاہتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: نادیہ جمیل نے بطور ماں کیا سبق سیکھا؟

پیشکش کے بارے میں بات کرتے ہوئے نادیہ جمیل نے بتایا کہ فلم میں ایک کردار کیلیے ان سے رابطہ کیا گیا تھا اور بات چیت تقریباً فائنل ہو چکی تھی لیکن اس وقت انہوں نے اپنے پہلے بیٹے کو جنم دیا تھا۔

معروف اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کا بیٹا محض چند ماہ کا تھا اور وہ اس دوران اس کے ساتھ رہنے کو بہت ضروری سمجھتی تھیں، ان کے خاندان نے ان کے کیریئر کی حمایت کی اور انہیں اس موقع کو قبول کرنے کی ترغیب بھی دی۔

گھر والوں کی حوصلہ افزائی کے باوجود انہوں نے اس پراجیکٹ سے پیچھے ہٹنے اور اپنی توجہ ماں بننے پر مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا۔

نادیہ جمیل نے بتایا کہ لوگوں نے مجھ سے کہا کہ اتنی بڑی فلم کو نا کہنے سے میرے کیریئر کو نقصان پہنچ سکتا ہے لیکن میں نے اپنے بچے کے ساتھ رہنے کا انتخاب کیا۔

فلم ’ویر زارا‘ 2004 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے ہدایتکار یش چوپڑا تھے۔ فلم کے مرکزی کردار میں شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا تھے جبکہ فلم میں پاکستانی وکیل سامیہ صدیقی کا وہ کردار، جس کی پیشکش نادیہ جمیل کو ہوئی تھی، بعد میں رانی مکھرجی نے ادا کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں