پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

گل پلازہ سانحہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی فی الحال کوئی ضرورت نہیں، ترجمان سندھ حکومت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان نادر گبول کا کہنا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی فی الحال کوئی ضرورت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان نادر گبول نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد کی جائیں، تاہم اگر لاشیں نہ مل سکیں تو شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات مکمل کی جائیں گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کے مکمل ہونے کے بعد گل پلازہ کی عمارت کو سیل کردیا جائے گا، پولیس، تکنیکی ماہرین اور کمشنر کی تحقیقاتی کمیٹی تفتیش کے تمام مراحل میں شامل ہیں اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے چھان بین کی جا رہی ہے۔

نادر گبول نے واضح کیا کہ سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے اس وقت جوڈیشل کمیشن کی کوئی ضرورت نہیں ہے، پولیس اور ماہرین آتشزدگی کی تفتیش میں مصروف ہیں اور دکانداروں و عینی شاہدین کے بیانات بھی تحقیقات کا حصہ بنائے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد آئندہ قانونی کارروائی کے لیے فیصلہ کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں