پیر, جون 8, 2026
اشتہار

شناختی کارڈ آن لائن بنواتے وقت دستخط نہیں کریں گے تو کیا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شناختی کارڈ آن لائن بنواتے وقت دستخط نہیں کریں گے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے اس کی جگہ این اے لکھا ہوا آجائے گا۔

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا کہنا ہے کہ دفتر یا موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ کی درخواست جمع کرواتے وقت اگر آپ دستخط نہیں کریں گے تو آپ کے کارڈ پر دستخط کی جگہ این اے لکھا ہوا آئے گا۔

موبائل ایپ کے ذریعے درخواست دیتے وقت دستخط کے علاوہ انگوٹھے کے نشان وغیرہ کی تصویر اپ لوڈ نہ کریں کیونکہ دستخط کرنا لازم نہیں ہے۔

نادرا کا کہنا ہے کہ آپ اپنی درخواست دستخط کے بغیر بھی جمع کرواسکتے ہیں۔

گزشتہ روز نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہریوں کو جعلی ویب سائٹس سے ہوشیار کیا گیا تھا۔

نادرا کے فیس بک پیج پر شہریوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ نادرا کے نام سے بنائی گئی جعلی ویب سائٹ سے ہوشیار رہیں کیونکہ جعلساز عناصر کے خلاف نادرا کی کارروائی پر یہ جعلی ویب سائٹ https://pakidentity.com بند کردی گئی ہے

یہ جعلی ویب سائٹ شہریوں کو گمراہ کرنے اور ان کی حساس ذاتی معلومات حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی تھی۔

شہریوں سے التماس ہے کہ وہ صرف gov.pk پر ختم ہونے والی نادرا کی ویب سائٹس استعمال کریں۔

نادرا کا کہنا تھا کہ مشکوک ویب سائٹس استعمال کرنے یا ان پر اپنی ذاتی معلومات دینے سے گریز کریں اور شناختی دستاویزات بنوانے کے لئے نادرا پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں