اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

نادرا نے صارفین کو جعلی ویب سائٹ سے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو جعلی ویب سائٹ سے خبردار کردیا۔

نادرا نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ idcardtracking.online جعلی ویب سائٹ ہے، شہریوں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ شناخت سے متعلق خدمات کے لیے ایجنٹوں یا تھرڈ پارٹی سروس فراہم کنندگان سے لین دین نہ کریں۔

نادرا کا کہنا ہے کہ فراڈ سے بچنے کے لیے صرف نادرا کا آفیشل پلیٹ فارم پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں۔

اس سے قبل نادرا نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کوتحقیقات کیلئے شکایت جمع کرائی تھی۔

یہ پڑھیں: نادرا نے موسم سرما کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا

نادرا کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم افراد ہوشیار رہیں۔ ترجمان نادرا کا کہنا ہے "نادراکارڈ سنٹر” کے نام سے جعلی ویب سائٹ سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں۔ یہ ویب سائٹ اوورسیزپاکستانیوں سے دھوکا اور جعلسازی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

نادرا کے نام پر شناختی کارڈ اور نائیکوپ سے متعلق خدمات اور ملازمتوں کی فراہمی کو بھی فراڈ قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس پلیٹ فارم پر کوئی بھی ذاتی معلومات، دستاویزات یا ادائیگیاں غلط استعمال ہوسکتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں