ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

’’زندہ شخص نادرا ریکارڈ میں مُردہ‘‘، وہ خود کو زندہ کیسے ثابت کرے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (15 مئی 2026): نادرا کے ریکارڈ میں ایک زندہ شخص فوت شدہ ظاہر ہے ریکارڈ کی درستگی کے لیے اس شخص کو کیا کرنا ہوگا۔

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریش اتھارٹی (نادرا) ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات فراہم کرنے والا واحد مجاز ادارہ ہے۔

حیدرآباد کے ایک شہری نے شکایت کی ہے کہ نادرا ریکارڈ میں اس کو فوت شدہ ظاہر کیا گیا ہے جب کہ وہ حیات ہے۔ اس کا کیا سبب ہے، اب وہ نادرا ریکارڈ میں خود کو زندہ ثابت کرنے کے لیے کیا کرے۔

اس حوالے سے نادرا نمائندے نے پہلے تو یہ تسلیم کیا کہ کافی شہریوں کو اس مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ نادرا میں وہ فوت شدہ ظاہر ہیں۔

انہوں نے کہا سب سے پہلے تو یہ وضاحت کر دوں کہ نادرا کسی بھی شخص کو اس وقت تک اپنے ریکارڈ میں فوت شدہ درج نہیں کرتا، جب تک کہ یونین کونسل میں اس کا ریکارڈ فوت شدہ کے طور پر درج نہ ہو۔

نادرا کے پاس فوتگی ریکارڈ یونین کونسل سے آتا ہے، اور اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔

ایک تو یہ کہ آپ کے خاندان میں سے کوئی بھی شخص متعلقہ یونین کونسل سے آپ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کراتا ہے تو نادرا ریکارڈ میں براہ راست آپ فوت شدہ ہو جائیں گے۔ یا پھر نمبر کی غلطی کی وجہ سے آپ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہو جائے تب بھی نادرا میں فوتی ظاہر ہوں گے۔

نادرا میں آپ کا ریکارڈ صرف اسی صورت درست ہو سکتا ہے کہ جب آپ متعلق یوسی آفس جا کر آپ اپنا ڈیتھ سرٹیفکیٹ کو منسوخ کرائیں، کیونکہ جب تک یونین کونسل سے آپ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ منسوخ نہ کرائیں گے تب تک آپ کا نادرا اسٹیٹس بھی تبدیل نہیں ہوگا۔

جب متعلقہ یونین کونسل سے آپ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ منسوخ کرا لیں تو پھر ملک میں کسی بھی نادرا آفس چلے جائیں اور صرف اپنا بائیومیٹرک کرائیں، جس کے بعد آپ کا ریکارڈ اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں