The news is by your side.

Advertisement

قومی شناختی کارڈ کی فیسوں میں اضافہ

کراچی :  نادرا نے قومی  شناختی کارڈ کی فیسوں میں اضافہ کردیا ہے، نئے شناختی کارڈ کی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے قومی شناختی کارڈ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا، نئے شناختی کارڈ کی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا

نئے شیڈول کے مطابق نئے نارمل آئی ڈی کارڈ کی فیس ارجنٹ 1150 روپے جبکہ ایگزیکٹو 2150 روپے میں اجراح ہوگا اور شناختی کارڈ کی نارمل توسیع 400 روپے ، ارجنٹ 1150 روپے جبکہ ایگزیکٹو 2150 میں ہوگی۔

نوٹیفیکشن کے مطابق نیا اسمارٹ کارڈ 750 ارجنٹ 1500 جبکہ ایگزیکٹو 2500 روپے میں جاری ہوگا۔

اورسیز پاکستانیوں کے لیے نئے شناختی کارڈ کی نارمل فیس 4250 ارجنٹ فیس 6350 جبکہ ایگزیکٹو فیس کی 8450 ہوگی۔

اورسیز پاکستانیوں کے لیے نئے سمارٹ کارڈ کی نارمل فیس 4600 ارجنٹ 6700 جبکہ ایگزیکٹو کی فیس 8800 ہوگی۔



خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں