منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل حل کر دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (16 اپریل 2026): پنجاب اسلحہ لائسنس بنوانے کیلیے بائیو میٹرک تصدیق کے حوالے سے پریشان شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی گئی۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پنجاب اسلحہ لائسنس بنوانے کیلیے بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر دستیاب کر دی ہے۔

ترجمان نادرا کے مطابق شہری پنجاب اسلحہ لائسنس کی ویب سائٹ https://pal.nadra.gov.pk پر درخواست جمع کروائیں اور گھیر بیٹھے پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر بائیو میٹرک تصدیق کی کارروائی مکمل کریں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نومبر 2025 میں مینوئل اسلحہ لائسنس سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق انفرادی، ادارہ جاتی اور سکیورٹی کمپنی کے اسلحہ لائسنس کی دوبارہ تصدیق یا کمپیوٹرائزیشن سے متعلق تمام طریقہ کار کو فوری طور پر روک دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلحہ لائسنس کی تجدید گھر بیٹھے کیسے کروائیں؟

نئے حکمنامے میں کہا گیا تھا کہ پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس رکھنے والے شہریوں اور اداروں کو پہلے ہی اپنے لائسنس کمپیوٹرائزڈ کروانے کا حتمی موقع دیا گیا تاہم اس عمل سے متعلق تمام سابقہ ہدایات کو اب منسوخ کر دیا گیا۔

محکمہ داخلہ نے ڈویژنل کمشنرز اور ایڈیشنل سیکرٹریز (جوڈیشل) سے مارچ تا نومبر کے درمیان کمپیوٹرائزڈ ہونے والے تمام اسلحہ لائسنس کے حوالے سے تفصیلی رپورٹس طلب کی تھی۔ صوبے بھر میں غیر قانونی اسلحے کی وصولی اور ڈی ویپنائزیشن مہم پر پیشرفت سے متعلق بھی رپورٹ طلب کی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں