بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

نادرا میں ’ب فارم‘ کی درخواست دینے سے پہلے ان باتوں کا خیال رکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (7 اگست 2026): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں ب فارم کیلیے درخواست جمع کروانے سے قبل ان باتوں کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ غیر ضروری تاخیر کا امکان کم سے کم رہے۔

نادرا دفتر یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بچے یا بچی کے ب فارم کی درخواست دینے سے پہلے آپ اور آپ کے شریک حیات دونوں کے شناختی کارڈ فعال ہوں اور ان کی میعاد ختم نہ ہوئی ہو۔

نادرا میں آپ اور آپ کے شریک حیات کے ذاتی کوائف مثلاً والدین، شوہر/بیوی کے نام اور شناختی کارڈ نمبر وغیرہ مکمل اور درست درج ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا دفاتر میں کیاسک مشین استعمال کرنے کا طریقہ

نادرا ریکارڈ میں آپ اور آپ کے شریک حیات کی ازدواجی حیثیت غیر شادی شدہ درج نہ ہو، یونین کونسل میں بچے کی پیدائش کا اندراج درست اور مکمل کوائف کے ساتھ لازماً ہو چکا ہو اور 3 سال سے بڑے بچے تصویر اور انگلیوں کے نشانات حاصل کرنے کیلے موجود ہوں۔

اہم ترین

یاسین صدیق
یاسین صدیق
یاسین صدیق اے آر وائی نیوز ڈیجیٹل سے منسلک صحافی ہیں۔

مزید خبریں