منگل, جون 9, 2026
اشتہار

نادرا: ’ب‘ فارم بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جسے ’ب‘ فارم بھی کہا جاتا ہے حاصل کرنے کے لیے درخواست دیں۔

نادرا کی جانب سے ’ب‘ فارم جاری کیا جاتا ہے، والدین درست شناختی کارڈ کے ساتھ اپنے بچوں کے ب فارم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواست دینے کا طریقہ

ب فارم کے لیے قریبی نادرا سینٹر پر جائیں اور درج ذیل مراحل پر عمل کریں۔

پہلے ٹوکن حاصل کریں، بائیو میٹرک تصدیق کروائیں، بچوں کی تصاویر یا فنگر پرنٹس (جہاں ضروری ہو۔)‘ والدین پاک آئی موبائل ایپ کے ذریعے بھی بچوں کے ب فارم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

ب فارم کی فیس

نارمل کیٹیگری میں ب فارم کی فیس 50 روپے اور اس کا پراسیسنگ وقت 7 دن مقرر ہے۔

ایگزیکٹو کیٹیگری کے لیے فیس 500 روپے ہوگی اور ایک دن کے بعد ’ب‘ فارم حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ پڑھیں: ب فارم میں تاریخ پیدائش تبدیل کروانے کا طریقہ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں