بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

اب قطار نہ انتظار، نادرا نے بڑا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (2 اکتوبر 2025): ملک بھر کے عوام کیلیے خوشخبری ہے کہ اب انہیں نادرا دفاتر میں قطاروں میں لگ گھنٹوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

نادرا کے دفاتر میں عوام الناس کو اپنی دستاویزات کے حصول کے لیے طویل قطاروں میں لگ کر گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ تاہم اب شہریوں کو لمبی لمبی قطاروں میں لگ کر گھنٹوں انتظار کی اذیت برداشت نہیں کرنی پڑے گی۔

نادرا شاختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ سے متعلق معلومات

نادرا جو شہریوں کو پاک آئی ڈی کے ذریعہ سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ اب اس نے ملک بھر میں عوام کو قطاروں اور انتظار سے بچانے کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے۔

اب آپ پاکستان کے کسی بھی کونے میں رہتے ہوں۔ اپنے قریبی نادرا سینٹر پر آنے کے لیے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعہ گھر بیٹھے اپائنٹمنٹ لیں اور انتظار کی تکلیف سے بچیں۔

کوئی بھی شہری گھر بیٹھے اپائنٹمنٹ لے کر مقررہ تاریخ پر دیے گئے وقت سے قبل نادرا دفتر جائے تو ان کی ترجیحی بنیادوں پر پروسیسنگ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اندرون ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا واحد مجاز ادارہ ہے۔

بزرگ شہریوں کو نادرا کی جانب سے کیا سہولتیں دی جا رہی ہیں؟

اہم ترین

مزید خبریں