بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

گھر بیٹھے یونین کونسل میں بچے کی پیدائش کا اندراج، مکمل طریقہ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (16 جنوری 2026): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گھر بیٹھے یونین کونسل میں بچے کی پیدائش کا اندراج کروانے کی سہولت دے کر شہریوں کی بڑی مشکل حل کی ہے۔

بچے کی پیدائش کے اندراج کیلیے نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ استعمال کریں اور گھر بیٹھے اپنی متعلقہ یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج کروائیں۔

نادرا کے مطابق یہ سہولت فی الحال پنجاب کے تمام اضلاع، صوبہ سندھ میں کراچی شرقی، کراچی وسطی، نوشہرو فیروز، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈوالہٰیار اور ٹنڈومحمد خان جبکہ بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں دستیاب ہے، دیگر علاقوں میں کام جاری ہے اور جلد یہ سہولت پاکستان کے تمام اضلاع میں فراہم کر دی جائے گی۔

پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے اندراج کا مرحلہ وار طریقہ کار:

  • اپنے موبائل فون پر پاک آئی ڈی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کر کے لاگ ان کریں
  • ’پروونشل سول رجسٹریشن سروسز‘ (Provincial Civil Registration Services) میں متعلقہ صوبہ منتخب کریں، پھر ’برتھ‘ (Birth) کے آپشن پر کلک کریں
  • اگلی اسکرین پر فہرست کا جائزہ لیں اور جس بچے کی پیدائش کا اندراج کروانا چاہتے ہیں اس پر کلک کریں۔ اگر بچہ فہرست میں موجود نہیں ہے تو اسکرین کے آخر میں خالی باکس کو ٹک مارک کر کے ’نیکسٹ‘ (Next) پر کلک کریں
  • ایپلیکیشن ڈیٹیلز کی اسکرین کھلے گی۔ متعلقہ ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کا انتخاب کریں۔ اس کے بعد کیٹیگری اور تاریخِ پیدائش سلیکٹ کریں اور مروجہ صوبائی قوانین کے تحت فیس معلوم کرنے کیلیے ’کیلکولیٹ فی‘ (Calculate Fee) کے بٹن پر کلک کریں، فیس ظاہر ہونے پر ’اسٹارٹ ایپلیکیشن‘ پر کلک کریں۔

بچے کی معلومات:

اگر بچے کی تفصیلات نادرا میں پہلے سے درج ہیں تو ’Yes‘ پر کلک کریں اور اس کا ب فارم یا شناختی کارڈ نمبر درج کریں، اگر تفصیلات درج نہیں ہیں تو ’No‘ پر کلک کریں اور تمام معلومات درج کر کے آگے بڑھیں

والدین اور دیگر تفصیلات:

والدین سے متعلق معلومات درج کریں اور ’نیکسٹ‘ دبائیں۔ پھر ’ایڈیشنل ڈیٹیلز‘ میں معلومات درج کر کے ’نیکسٹ‘ پر کلک کریں۔

تصویر اور فنگر پرنٹس:

  • 3 سال سے کم عمر بچے کی تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی
  • 3 سے 10 سال کے بچے کی تصویر کیپچر کرنا ہوگی
  • 10 سے 18 سال کے بچے کی تصویر کے ساتھ فنگر پرنٹس بھی اسکین کرنا ہوں گے (خیال رہے کہ تصویر لیتے وقت بچے کا چہرہ اسکرین پر موجود گول دائرے کے اندر رہے)

پتہ اور ادائیگی:

بچے کے برتھ سرٹیفکیٹ پر جو مستقل یا موجودہ پتہ پرنٹ کروانا چاہتے ہیں اسے سلیکٹ کریں۔ اس کے بعد فیس کی ادائیگی ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ، راست، ایزی پیسہ، جیز کیش یا ای سہولت کے ذریعے کریں

درخواست جمع کروانا:

تمام معلومات کا دوبارہ جائزہ لیں (Review Your Data)، تمام کو ٹک مارک کریں اور ’سبمٹ‘ پر کلک کریں

سرٹیفکیٹ کا حصول:

درخواست کامیابی سے جمع ہونے کے بعد نادرا اسے پراسیس کرے گا اور متعلقہ اتھارٹی میں اندراج ہو جائے گا۔ اس کے بعد ایپ کی ہوم اسکرین پر ’ایپلیکیشنز‘ میں جائیں اور ڈاؤن لوڈ کے آئیکن پر کلک کریں۔ برتھ سرٹیفکیٹ آپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ ہو جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں