ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

نادرا نے متوفی شہریوں کے 42 لاکھ شناختی کارڈ منسوخ کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (11 مارچ 2026): نادرا نے متوفی شہریوں کے 42 لاکھ شناختی کارڈ منسوخ کر دیے۔

قومی شناختی نظام کی مکمل درستی اور مزید استحکام کے لیے نادرا نے اہم قدم اٹھایا ہے، سول رجسٹریشن ریکارڈ اور قومی شہری ڈیٹا بیس کے درمیان مطابقت کا کام مکمل ہو گیا، اور سول رجسٹریشن نظام میں بطور متوفی درج افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کر دیے گئے۔

نادرا آرڈیننس اور شناختی کارڈ رولز کے تحت 42 لاکھ شناختی کارڈ منسوخ کیے گئے ہیں، لواحقین نے متوفین کا اندراج صوبائی اداروں میں تو کرایا لیکن نادرا ریکارڈ اپ ڈیٹ نہیں کرایا گیا تھا۔

نادرا کے حالیہ معاون اقدامات پر 30 لاکھ افراد کے لواحقین نے شناختی کارڈ منسوخ کرائے، جب کہ 42 لاکھ شناختی کارڈز سول رجسٹریشن نظام میں وفات کے اندراج کے باوجود فعال رہے تھے۔

شناختی کارڈ منسوخ نہ ہونے سے قومی اعداد و شمار عدم مطابقت کا شکار ہو جاتے ہیں، بعض اوقات غلطی یا بدنیتی سے بھی کوئی رشتہ دار کارڈ منسوخ کرا دیتے ہیں، نادرا کا کہنا ہے کہ غلطی سے شناختی کارڈ منسوخی پر نادرا سے رابطہ کر کے یونین کونسل کی معلومات لی جائے، یونین کونسل میں درستی کرائیں اور نادرا میں ریکارڈ اپ ڈیٹ کرائیں۔

نادرا کے مطابق ایک کروڑ چالیس لاکھ بچوں کی پیدائش کا اندراج یونین کونسل میں تو ہو چکا ہے لیکن نادرا میں نہیں ہوا، نادرا ایسے بچوں کے والدین یا سرپرستوں کو یاددہانی کے ایس ایم ایس بھجوا رہا ہے، ایسے بچوں کے والدین جلد از جلد نادرا سے ان کے ب فارم بنوائیں۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں