منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

وزیر اعظم عمران خان نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں رہنے والے تارکین وطن کیلئے  8 سال بعد نادرا کارڈ کے پراسیس کا آغاز کردیا گیا ، 15 دن بعد پہلا نارا کارڈ پرنٹ ہو کر شہری کو مل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نےاپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا ، ملک میں رہنے والے تارکین وطن کو8 سال بعد نادراکارڈ کے پراسیس کا آغاز ہوگیا ہے ، ذرائع نادرا کا کہنا ہے کہ 15 دن بعد پہلا نارا کارڈ پرنٹ ہو کر شہری کو مل جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی کے تینوں میگاسینٹر میں نارا کارڈ پراسیس کیا جارہا ہے ، 8 سال بعد اورنگی کے رہائشی کا نادرا کے رجسٹریشن کارڈ کا پراسیس کیا گیا۔

وزیراعظم نے13 اگست کو نادرا اور ورک پرمٹ کارڈ کے اجرا کا افتتاح کیا تھا، نادراذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا کے پاس ایک لاکھ 20 ہزار افراد کا ڈیٹاموجودہے ، نادرا کارڈ سے تارکین وطن کے بچے9 ویں جماعت کے بعد بھی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق بینک اکاونٹ اور موبائل سم کا حصول بھی نادرا کارڈ کے ذریعے ممکن ہوگا جبکہ تارکین یوٹیلیٹی کنکیشن ،ڈرائیونگ لائنسنس بھی حاصل کرسکیں گے اور کورونا ویکیسین کے حصول کے لیےبھی نادرا کارڈ اہم ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں