اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

نادرا سرٹیفکیٹ کیلیے اب کہیں جانے کی ضرورت نہیں، نئی سہولت متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کیلیے مختلف اقسام کے سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنا دیا۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یونین کونسل سے پیدائش، وفات، نکاح اور طلاق کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹس کے آن لائن اجراء کے حوالے سے نادرا اور محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے درمیان معاہدہ پر دستخط ہوگئے۔

معاہدے کے تحت پنجاب کی یونین کونسلز میں زندگی کے اہم واقعات کا اندراج اور سرٹیفکیٹ کا اجراء نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے ممکن ہوگا اور شہری گھر بیٹھے یہ سرٹیفکیٹ بنوا سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب میاں شکیل احمد اور ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن محترمہ فضہ شاہد نے دستخط کئے۔

nadra

اس سے قبل بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت بھی مزید بہتر بنائی گئی تھی اور یہ کارروائی کسی بھی مقررہ قریبی مرکز میں جا کر مکمل کی جا سکتی ہے اس کے علاوہ اس مقصد کیلیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

نادرا کی اس نئی سہولت کی بدولت شہریوں کیلیے سرٹیفکیٹس کا حصول مزید آسان ہوگیا ہے اور وہ کسی بھی متعلقہ نادرا دفتر جہاں سہولت مراکز قائم ہوں اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

نادرا شاختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ سے متعلق معلومات

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں