تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کراچی میں نادرا سینٹرز 12 گھنٹے کھلے رکھنے کے احکامات

کراچی: چیئرمین نادرا عثمان مبین 2 ہفتوں میں کراچی کا دوسرا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے ڈیفنس میگا سینٹر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ادارے کے اعلیٰ افسران کو تبدیل کردیا۔ انہوں نے تمام سینٹرز کو 8 گھنٹے کے بجائے 12 گھنٹے کھولے رکھنے کے احکامات بھی جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا عثمان مبین رات 2 بجے کراچی کے ڈیفنس میگا سینٹر پر بغیر اطلاع پہنچ گئے۔

چیئرمین نے گزشتہ دورے میں دیے گئے احکامات پر عدم عمل درآمد پر ڈی جی نادرا سندھ کرنل انیس کیانی کو تبدیل کر دیا جبکہ 2 ڈائریکٹرز کو بھی ملازمت سے فارغ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت میں جو بھی رکاوٹیں حائل ہوں گی ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے شہریوں کی مشکلات حل کرنے کے لیے اعلیٰ کارکردگی کے حامل افسران کو بھی اسلام آباد سے کراچی طلب کرلیا۔

چیئرمین نے کرنل میر عجم کو نیا ڈی جی سندھ تعینات کردیا جبکہ کرنل تیمور راٹھور کو ڈائریکٹر میگا سینٹرز اور کرنل سہیل احمد کو ڈائریکٹر آپریشن تعینات کردیا گیا۔

چیئرمین نادرا نے عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی کے تمام سینٹرز کو 8 گھنٹے کے بجائے 12 گھنٹہ کھولے رکھنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

کراچی میں نادرا سینٹرز اب صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ تین میگا سینٹرز تمام کاؤنٹرز کے ساتھ پورا ہفتہ چوبیس گھنٹہ کھلے رکھنے کے بھی احکامات جاری کیے گئے۔

چیئرمین نادرا نے عوامی شکایات پر مزید 4 سینٹر انچارج کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی کے احکامات بھی جاری کیے۔

چیئرمین نادرا نے نئے ڈی جی اور ٹیم کو 2 ماہ کے اندر کراچی میں عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کا مینڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مشکلات پر زیرو برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -