منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

بچے کی پیدائش، نادرا نے والدین کیلیے اہم پیغام جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (17 جولائی 2026): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بچے کی پیدائش کے سلسلے میں والدین کیلیے اہم پیغام جاری کیا ہے۔

نادرا نے پیغام میں کہا کہ ہر بچے کی رجسٹریشن پیدائش کے ایک ماہ کے اندر کرانا لازم ہے، یونین کونسل میں اندراج کے بعد جاری ہونے والا کمپیوٹرائزڈ برتھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ آپ کے بچے کی قانونی شناخت کی جانب پہلا قدم ہے۔

پیغام میں کہا گیا کہ آج ہی اپنی متعلقہ یونین کونسل سے رجوع کریں یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کروائیں اور اپنے بچے کو پہلے دن سے اس کا قانونی حق دیں۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا پاک آئی ڈی ایپ کا نیا ورژن، زبردست فیچر متعارف

نادرا کے مطابق پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کروانے کی سہولت سندھ اور پنجاب کے تمام اضلاع، خیبر پختونخوا میں ضلع پشاور، بلوچستان کے منتخب اضلاع اور اسلام آباد کی تمام یونین کونسلز میں دستیاب ہے۔

اہم ترین

یاسین صدیق
یاسین صدیق
یاسین صدیق اے آر وائی نیوز ڈیجیٹل سے منسلک صحافی ہیں۔

مزید خبریں