جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

نادرا کی جانب سے سٹی کورٹ کراچی میں نئے رجسٹریشن سینٹر کا قیام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (8 مارچ 2026): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے سٹی کورٹ کراچی میں نئے رجسٹریشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ممبر اتھارٹی بورڈ نادرا رحیم اعوان نے ڈائریکٹر جنرل نادرا ریجنل ہیڈآفس کراچی عامر علی خان کے ہمراہ نئے نادرا مرکز کا افتتاح کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس سینٹر کے قیام سے سٹی کورٹ کراچی اور بار سے وابستہ وکلا اور ان کی اہل خانہ کو نادرا کی خدمات تک آسان اور فوری رسائی میسر ہوگی۔

مزید کہا گیا کہ دو ون ونڈو کاؤنٹرز کے ساتھ مرکز میں پندرہ افراد کی گنجائش کے ساتھ ایئرکنڈیشنڈ ویٹنگ ایریا بنایا گیا ہے، روزانہ تقریباً 60 سے 70 افراد کو خدمات کی فراہمی ممکن ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں