اسلام آباد (8 مئی 2026): اگر کسی شہری کو نادرا سے متعلق کوئی شکایت ہے تو وہ کس پلیٹ فارم سے اپنی شکایت درج کرا سکتا ہے۔
نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا واحد مجاز ادارہ ہے۔ ملک بھر میں روز ہزاروں افراد اپنی شناختی دستاویزات کے لیے نادرا دفاتر سے رجوع کرتے ہیں۔
اگر کسی شہری کو نادرا سے متعلق کوئی شکایت ہو تو اس کے ازالے کے لیے کس پلیٹ فارم پر جا کر اپنی شکایت درج کرائی جا سکتی ہے، جس سے اس کا فوری ازالہ ممکن ہو سکے۔
اس حوالے سے نادرا کے پبلک انفارمیشن آفیسر سید شباہت علی نے بتایا کہ نادرا سے متعلق شکایت کا اندراج بہت آسان اور کئی طریقے ہیں۔
شہری اپنے موبائل فون سے نادرا کی ہیلپ لائن 1777 پر شکایت درج کرا سکتے ہیں یا پھر اسی یوٹیوب پروگرام کے نیچے کمنٹس سیکشن میں اپنی شکایت درج کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ فیس بک، ٹوئٹر پر یا پھر ای میل پر شکایت [email protected] کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہری کی اس ای میل پر کی گئی شکایت اگر درست ثابت ہو جاتی ہے اور اس پر سنجیدہ انتظامی کارروائی بھی کی جاتی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


