شناختی کارڈ کی ازسرنو تصدیقی عمل کے سربراہ میجر جنرل ریٹائرڈ اجمل خان درانی مقرر -
The news is by your side.

Advertisement

شناختی کارڈ کی ازسرنو تصدیقی عمل کے سربراہ میجر جنرل ریٹائرڈ اجمل خان درانی مقرر

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے شناختی کارڈ کی از سرنو تصدیق کا عمل شروع کرنے کیلئے چیئرمین نادرا بلوچستان میجر جنرل ریٹائرڈ اجمل خان درانی کی خدمات حاصل کرلی ہیں،جب کہ شناختی کارڈز کی فیسوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شناختی کارڈز کے دوبارہ تصدیقی عمل کے ایک شعبہ بنادیا گیا ہے،جس کی سربراہی کے لیے چئیرمین نادرا بلوچستان میجر جنرل ریٹائرڈ اجمل خان درانی کو چنا گیا ہے،جب کہ نادرا کے 36 ڈی جی میں 16 ڈی جیز کے عہدے ختم کرنے کا سرکاری حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے،”نادرا” میں اب صرف 20 ڈی جیز کام کریں گے۔


مزید پڑھیے:     شناختی کارڈ کی تصدیق کرانا لازمی ہوگا،چوہدری نثار


یاد رہے ملا اختر منصور کی ڈرون حملے میں ہلاکت اور ولی محمد کے نام سے شناختی کارڈ کے اجراء پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے چھ ماہ میں شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کرنے اور نادرا کے 16 ڈی جیز کے عہدے ختم کرنے سمیت کئی سخت اقدامات کا اعلان کیا تھا۔


چوہدری نثار نے شناختی کارڈز کی تصدیق کےنظام کی منظوری دیدی


وزارت داخلہ نے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کے لیے اسمارٹ کارڈز کی فیس میں بھی نمایاں کمی کردی ہے، وزراتِ داخلہ کے سرکاری مراسلے کے مطابق سمارٹ کارڈ کی فیس 1500 روپے کے بجائے 400 روپے وصول کی جائے گی،جب کہ ارجنٹ شناختی کارڈ کی فیس 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایگزیکیوٹیو شناختی کارڈ حاصل کرنے کے خواہشمندوں کو 1600 روپے فیس کی مد میں ادا کرنا ہونگے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں