پیر, جون 15, 2026
اشتہار

نادرا ای سہولت فرنچائزز پر مقررہ اضافی فیس کتنی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (14 مئی 2026): نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے ملک بھر میں ای سہولت فرنچائز کھول دی ہیں جہاں اضافی فیس پر سہولت حاصل کی جا سکتی ہیں۔

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) جو ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات فراہم کرنے والا واحد مجاز ادارہ ہے۔ نادرا نے عوام کی سہولت کے لیے ملک بھر میں ای سہولت فرنچائز کا جال بچھا دیا ہے۔

ان سہولت فرنچائز پر نادرا نے اضافی فیس صرف 100 روپے مقرر کی ہے، جس کی ادائیگی پر صارف مطلوبہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

May be an image of text

نادرا اعلامیہ کے مطابق ای سہولت فرنچائز پر مقررہ فیس سے زائد وصولی پر شکایت کے لیے نادرا ہیلپ لائن پر کال کریں۔

اپنے قریبی ای سہولت فرنچائز کا پتہ جاننے کے لئے لنک پر کلک کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں