اسلام آباد (17 مارچ 2026): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی منتخب خدمات مزید 1000 ای سہولت فرنچائزز پر فراہم کر دی گئی۔
ترجمان نادرا کے مطابق اب آپ ملک بھر کے 3000 ای سہولت فرنچائزز سے 10 سال تک عمر کے بچوں کا ب فارم بنوا سکتے ہیں، شناختی کارڈ کی تجدید یا گمشدہ کارڈ کا متبادل حاصل کر سکتے ہیں اور خاندان کے فوت شدہ افراد کا شناختی کارڈ منسوخ کرا سکتے ہیں۔
یہ سہولت درج ذیل اضلاع کے مراکز پر بھی دستیاب ہے:
- وفاقی دارالحکومت اسلام آباد
- سندھ میں کراچی ملیر، کراچی ایسٹ، کراچی سنٹرل، کراچی ویسٹ، کراچی ساؤتھ، کراچی کورنگی، کراچی کیماڑی، حیدرآباد، میرپور خاص، عمرکوٹ، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، مٹیاری، جامشورو، تھرپارکر
- پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، سمبڑیال، نارووال، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، فیروزوالہ، راولپنڈی، جہلم، گجرات، چکوال، تلہ گنگ، اٹک، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، وہاڑی، پاکپتن، ملتان، خانیوال، لودھراں، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، راجن پور، لیہ
- خیبر پختونخوا میں پشاور، خیبر، بنوں، شمالی وزیرستان، بونیر، صوابی، کوہاٹ، کرم، ہنگو، اورکزئی، ایبٹ آباد، چارسدہ، مہمند، باجوڑ، اپر دیر، لوئر دیر، اپر چترال، لوئر چترال، مردان، سوات
- آزاد جموں و کشمیر میں بھمبر، میرپور، باغ، مظفرآباد، نیلم
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


