ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

نادرا کا ایک اور بڑا اقدام، ای سہولت فرنچائز آپ کے محلے میں

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ای سہولت فرنچائزز پر شناختی دستاویزات اور شناختی کارڈ کی تجدید کی سہولیات منتخب ای سہولت فرنچائزز پر فراہم کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

نادرا فرنچائز پر شہریوں کو کون کون سی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں اور یہ سہولیات کن فرنچائزز پر دستیاب ہیں؟

اس سوال کے جواب میں ترجمان نادرا شباہت علی سید نے بتایا کہ شادیاں طلاقیں پیدائش اور وفات زیادہ ہو رہی ہیں جبکہ لوگ ان کا اندراج کم کرارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں نادرا نے ریڈیو پاکستان سے معاہدہ کیا ہے جس کے ذریعے عوام میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نادرا شباہت علی سید نے بتایا کہ کراچی اتنا بڑا شہر ہے ہم نے وہاں بے شمار سینٹرز کھولے لیکن رش مزید بڑھتا ہی جارہا ہے۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اب کچھ خاص علاقوں کی دکانوں پر ای سہولت کا آغاز کررہے ہیں، لیکن وہاں پر کوائف تبدیل نہیں ہوسکیں گے۔

مختلف محلوں اور بازاروں میں قائم ان منی سینٹرز میں شہریوں کیلیے ای سہولت فرنچائز پر شناختی کارڈ کا جلد حصول ممکن ہوسکے گا۔

اس طرح کے دیگر سوالات اور شہریوں کی طرف سے شناختی دستاویزات کے بارے میں پوچھے گئے دیگر کئی سوالات کے جوابات کے لئے دیکھنے کیلیئے مکمل پوڈکاسٹ اس لنک پر ملاحظہ کریں۔

ای سہولت فرنچائزز کے ذریعے نادرا کی خدمات تک آسان رسائی کیلیے پائلٹ منصوبے کا اجرا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں