اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

کیا سابق چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کے دستخط والے شناخی کارڈز پر رقم مل رہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (8 فروری 2026): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے سابق چیئرمین عثمان یوسف مبین کے دستخط والے شناختی کارڈز کے حوالے سے وائرل ویڈیوز کی حقیقت سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سابق چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کے حوالے سے سرائیکی زبان میں کچھ ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جنہیں ادارے نے غلط قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شناختی کارڈ سے متعلق قانون میں بڑی ترمیم

ان ویڈیوز میں سابق چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کا نام غلط طور پر استعمال کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ جن شہریوں کے شناختی کارڈ پر ان کے دستخط موجود ہیں انہیں نقد امداد دی جا رہی ہے جو یکسر غلط ہے۔

ترجمان نادرا کے مطابق یہ ویڈیوز جعلی ہیں جن کے ذریعے افواہیں پھیلا کر شہریوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، شہریوں سے التماس ہے کہ ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں اور ایسی افواہوں پر یقین نہ کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں