اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

’’نادرا‘‘ کے نام پر کون سی ویب سائٹس ’’جعلی‘‘ ہیں؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (17 اپریل 2026) نادرا کے نام سے کتنی جعلی ویب سائٹس بنا کر عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے اس کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔

ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا واحد مجاز ادارہ نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ہے۔ تاہم سائبر کرمنلز کے نادرا کے نام سے کئی جعلی ویب سائٹ بنا کر عوام کو دھوکا دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس حوالے سے نادرا کی جانب سے عوام کی آگہی کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔
نادرا نے جعلی ویب سائٹس کی نشاندہی کی ہے جو عوام کو دھوکا دینے اور حساس ذاتی معلومات اکٹھا کرنے کے لیے اس کی سرکاری ویزا سروسز کی نقالی کر رہی ہیں۔

نادرا کے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مندرجہ ذیل ویب سائٹس جعلی ہیں اور بدنیتی پر مبنی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔

– https://www.visa.nadragov.online/

– https://applyevisa.com/pakistan/

نادرا کی جانب سے شہریوں کو سختی سے انتباہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور صرف سرکاری ویب سائٹ https://visa.nadra.gov.pk/ کے ذریعے نادرا کی خدمات تک رسائی حاصل کریں۔

نادرا ہر کسی سے درخواست کرتا ہے کہ وہ اپنی ذاتی معلومات غیر تصدیق شدہ پلیٹ فارمز پر شیئر نہ کریں اور کسی بھی مشکوک ویب سائٹ کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

May be a graphic of text that says "F கட்ப NADRA PAKISTAN Warning About Fake Websites NADRA has detected fake websites impersonating to steal pubic information. Fake Sites: https://www.sanagov.online/ https://aplyevisa.com/pakistan/ These websites are fraudulent and are being used to deceive people and collect sensitive information. Official: Only use the official NADRA website: https://visa.nadra.gov.pk/ Always ensure the website ends with .gov.pk. Do not share your personal information on any site other than . gov.pk. pk. Report any suspicious websites to NADRA authorities."

واضح رہے کہ ذاتی تفصیلات درج کرنے سے پہلے یہ تصدیق کرنا ضروری ہے کہ کوئی بھی سرکاری ویب سائٹ .gov.pk پر ختم ہوتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں