منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

نادرا نے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا اجرا شروع کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

مینسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ کوارڈینیشن اور نادرا کے تعاون سے کووڈ ویکسینیشن ‏سرٹیفیکیٹ کا اجرا شروع کر دیا گیا۔

ڈی جی نادرا میر عجم خان درانی کے احکامات پر کراچی کے تینوں میگا سینٹرز پر سرٹیفکیٹ کی ‏سہولت مہیا کردی گئی۔

ڈی جی نادرا سندھ میر عجم خان درانی کے مطابق ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کا کراچی میں اجراء ‏شروع کردیا گیا ہے، سرٹیفیکیٹ ‏nims.nadra.gov.pk‏ پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر اندراج کرکے ‏حاصل کیا جا سکتا ہے۔

میر عجم خان درانی کا کہنا ہے کہ سرٹیفیکیٹ کا اجراء صرف ان افراد کو کیا جائے گا جنہوں نے ‏کووڈ ویکسین کے دونوں ڈوز لگوالیے ہیں کوئی بھی شہری اپنے یا کسی اورفرد کے ویکسینیشن ‏سرٹیفیکیٹ کے حاصل کر سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی سمیت ملک بھر کے نادرا میگا سینٹرز میں 100 روپے کی ادائیگی کے بعد ‏ٹوکن کے ذریعے سرٹیفیکیٹ حاصل کرسکتا ہے۔

نادرا میگا سینٹرز ‏DHA‏: مین کورنگی روڈ، ‏DHA‏ فیز 1، نزد گولڈ مارک شاپنگ مال پر واقع ہے ۔

نادرا میگا سینٹرز نارتھ ناظم آباد: جو کہ یورو ٹوئن ٹاور، مین شیر شاہ سوری روڈ، بلاک ‏L‏ , نارتھ ‏ناظم آباد پر واقع ہے۔

نادرا میگا سینٹرز سیمینز: جو کہ نزد سیمینز چورنگی، سائٹ انڈسٹریل ایریا پر واقع ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں