اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

شناختی کارڈ کی وصولی ! نادرا نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نادرا نے شناختی کارڈ حاصل کرنے کا عمل مزید آسان بنادیا ، جس سے شہری دفتر کے چکر لگانے کی پریشانی سے بچ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے شناختی کارڈ کے حصول کا جدید اور آسان طریقہ متعارف کرا دیا ہے۔ اب شہری اپنے شناختی کارڈ کے لیے نادرا دفتر جانے کے بجائے گھر بیٹھے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

نادرا کے مطابق، شہری Pak ID ویب یا موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ کے لیے درخواست جمع کرا سکتے ہیں، جس کے بعد کارڈ کورئیر سروس کے ذریعے براہِ راست گھر پر موصول ہوگا۔

NADRA Information Portal

نادرا کا کہنا ہے کہ اس سہولت کے ذریعے شہری اپنا قیمتی وقت بچا سکتے ہیں اور قطاروں میں لگنے کی زحمت سے بھی محفوظ رہیں گے۔

مزید معلومات یا آن لائن درخواست کے لیے نادرا کی ویب سائٹ www.nadra.gov.pk یا ہیلپ لائن 1777 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے درا (NADRA) یعنی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی پاکستان کی ایک وفاقی ادارہ ہے جو وزارتِ داخلہ کے تحت کام کرتا ہے۔

یہ ادارہ 2000 میں قائم کیا گیا تھا تاکہ پاکستانی شہریوں کا بائیومیٹرک ڈیٹا اور شناختی نظام ایک جدید اور محفوظ ڈیٹا بیس میں رکھا جا سکے۔

نادرا کے اہم کاموں میں شناختی کارڈ (CNIC) کا اجرا اور تجدید ، بچوں کے لیے ب فارم / CRC جاری کرنا، نادرا ویریفکیشن سسٹم کے ذریعے بینک، سم، جائیداد وغیرہ کی تصدیق، بیرونِ ملک پاکستانیوں کو NICOP اور POC کارڈ جاری کرنا سمیت دیگر کام شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں