پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

شناختی کارڈ میں عمر کی ترمیم کے لیے فیس کتنی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہریوں کے شناختی کارڈ پر عمر میں تبدیلی کے لیے مخصوص فیس لی جاتی ہے۔

شناختی کارڈ ہولڈرز عمر میں ترمیم یا تصحیح کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اگر ان کے پاس اس حوالے سے کوئی درست ثبوت ہو، اگر وہ بیرون ملک میں رہتے ہیں تو انہیں نادرا رجسٹریشن سینٹرز (این آر سی) یا متعلقہ سفارت خانے جانا ہوگا۔

شہری عمر میں ترمیم کے لیے پاک آئی ڈی ایپ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ پڑھیں: نادرا پاک آئی ڈی ایپ کا نیا ورژن، زبردست فیچر متعارف

نادرا کی فیسیں درخواست کی گئی تبدیلی کی مدت اور درخواست دہندہ کے مقام کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں، چاہے اندرون ملک یا بیرون ملک موجود ہوں۔

پاکستان میں رہنے والوں کے لیے ایک سال تک کی تبدیلیوں کے لیے فیس 1000 روپے سے لے کر تین سال سے زیادہ کی تبدیلیوں کے لیے 5,000 روپے تک ہے۔

شناختی کارڈ میں دوسری مرتبہ عمر کی تبدیلی کے لیے فیس 10 ہزار روپے ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں