جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

نادرا کی شادی شدہ شہریوں کو وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نادرا نے شادی شدہ شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ نہ کرانے پر قانونی مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے تمام شادی شدہ شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں۔

جس کہا گیا ہے کہ شہری اپنی ازدواجی حیثیت (Marital Status) کو نادرا کے ریکارڈ میں فوری طور پر اپ ڈیٹ کروائیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کے قانونی مسائل سے بچا جا سکے۔

ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ متعدد افراد نے اپنی شادیوں کا اندراج یونین کونسل میں تو کروا رکھا ہے لیکن نادرا ڈیٹا بیس میں ابھی تک معلومات اپ ڈیٹ نہیں کیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ شہری قریبی نادرا سینٹر جا کر اپنی ازدواجی حیثیت کو درست کر سکتے ہیں، یہ عمل نادرا کے اس جاری منصوبے کا حصہ ہے، جس کے تحت شہریوں کا ڈیٹا درست اور جدید بنایا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک ایس ایم ایس سروس بھی متعارف کرائی ہے تاکہ شادی شدہ افراد کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

ترجمان کے مطابق مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے شہری نادرا کی ہیلپ لائن 1777 (موبائل صارفین کے لیے) یا 051-111-786-100 پر رابطہ کر سکتے ہیں، یا نادرا کی آفیشل ویب سائٹ www.nadra.gov.pk وزٹ کر سکتے ہیں۔

نادرا نے بتایا کہ شناختی کارڈ پر ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ کروانے کی فیس 100 روپے مقرر ہے تاہم شہریوں کو نکاح نامہ یا شادی کا سرٹیفکیٹ فراہم کرنا لازمی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں