پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

کراچی والوں کیلیے بڑی خوشخبری، ایک اور نادرا میگا سینٹر کا قیام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (11 جنوری 2026): نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی والوں کو نئے میگا سینٹر کے قیام کی خوشخبری سنا دی ہے۔

نادرا کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ نادرا ریجنل ہیڈ آفس کراچی اور ٹی ایم سی کورنگی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر 13 جنوری کو دستخط کیے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق میگا سینٹر کورنگی 30 ون ونڈو کاؤنٹرز پر مشتمل ہوگا جہاں روزانہ 2500 سے 3000 درخواست گزاروں کو سہولت فراہم کرنے کی گنجائش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کا کراچی میں نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان

بیان میں بتایا گیا کہ میگا سینٹر میں جانشینی سرٹیفکیٹ کاؤنٹر، پاک آئی ڈی کاؤنٹر، سیلف سروس کاؤنٹر، تھیلیسیمیا ٹیسٹ کاؤنٹر، اسلحہ لائسنس کاؤنٹر اور بزرگ شہریوں کیلیے علیحدہ کاؤنٹر بنائے جائیں گے، اس میں ایک زونل آفس بھی قائم کیا جائے گا۔

نادرا کے مطابق کورنگی، لانڈھی، کورنگی کریک، شاہ فیصل کالونی، ملیر ماڈل کالونی، چکرا گوٹھ، بن قاسم، اسٹیل ٹاؤن، ابراہیم حیدری، قیوم آباد اور گرد و نواح کے دیگر علاقوں کے تقریباً 40 لاکھ شہریوں کو ایک چھت تلے تمام خدمات تک آسان رسائی میسر ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں