پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

نادرا موبائل رجسٹریشن وین آپ کے علاقے کا کب دورہ کرے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (10 نومبر 2025): نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) عوامی سہولت کے لیے دور دراز علاقوں میں موبائل رجسٹریشن وین چلا رہی ہے۔

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا واحد مجاز ادارہ ہے، جو عوام کی آسانی کے لیے متعدد سہولتیں فراہم کرتا ہے۔

ایسی ہی ایک سروس نادرا موبائل رجسٹریشن وین ہے، جو ملک کے دور دراز علاقوں میں کے رہائشی افراد کی سہولت کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے انہیں شناختی دستاویزات فراہم کرتی ہے۔

نادرا کی جانب سے آج (پیر) سے ایک بار پھر ملک کے کئی دور دراز علاقوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، جو 14 نومبر تک جاری رہے گا۔

اس دوران نادرا موبائل رجسٹریشن وین صوبہ پنجاب میں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، خانیوال، کوٹ ادو، لیہ، ملتان، مظفر گڑھ، لودھراں، راجن پور، ساہیوال، وہاڑی، پاک پتن، رحیم یار خان کے مختلف علاقوں کا دورہ کرے گی۔

یہ وین 10 سے 14 نومبر تک صبح 8 سے شام 4 بجے تک مذکورہ اضلاع کے دور دراز علاقوں کے رہائشیوں کو مطلوبہ شناختی دستاویزات کی سہولت فراہم کرے گی۔

ان اضلاع کے کن کن علاقوں میں کب نادرا موبائل رجسٹریشن وین پہنچے گی۔ اس کا شیڈول جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

شہری ’زندہ‘ ہوتے ہوئے بھی نادرا کے ریکارڈ میں ’مرحوم‘ نکلا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں