اسلام آباد (19 فروری 2026): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن سینٹر (نادرا) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم پاکستانیوں کیلیے خصوصی سہولت کا اعلان کر دیا۔
نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستان قونصلیٹ ٹیم کے ہمراہ یو اے ای کا دورہ کرے گی تاکہ پاکستانیوں کو نئی شناختی دستاویزات، تبدیلی یا تجدید اور دیگر خدمات فراہم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے یو اے ای کا ویزا ! بڑا اعلان ہوگیا
موبائل رجسٹریشن ٹیم شارجہ میں پاکستان سوشل سینٹر نزد المناک پارک میں 22 فروری 2026 بروز اتوار مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے سہ پہر 2 بجے تک موجود رہے گی۔
اس موقع پر یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو نائکوپ (پہلی بار، تجدید، ترمیم، منسوخی اور ری پرنٹ) سمیت فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



