منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

اسلحہ لائسنس کی میعاد کا نیا نظام متعارف، شہریوں کی بڑی مشکل حل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (21 اپریل 2026): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وزارت داخلہ کی ہدایات پر شہریوں کی سہولت کیلیے وفاقی اسلحہ لائسنس کی میعاد کا نیا نظام متعارف کروا دیا۔

نادرا کی جانب سے جاری کی گئی معلوماتی ویڈیو کے مطابق سابقہ نظام کے تحت تمام اسلحہ لائسنس کی میعاد ہر سال 31 دسمبر کو ختم ہو جاتی تھی اور اس طریقہ کار کی وجہ سے دو بڑے مسائل درپیش تھے جو یہ ہیں:

سال کے اختتام پر ایک ساتھ بڑی تعداد میں لائسنس کی تجدید کی درخواستیں جمع ہو جاتی تھیں جس سے نظام پر دباؤ بڑھ جاتا تھا۔

جو شہری تاخیر سے اسلحہ لائسنس حاصل کرتے تھے وہ اپنے لائسنس کی پوری 5 سالہ میعاد سے فائدہ اٹھانے سے محروم رہ جاتے تھے کیونکہ 31 دسمبر کو وہ خود بخود ایکسپائر ہو جاتا تھا۔

نیا ڈیجیٹل نظام اور اس کے فوائد:

نادرا نے اب اسلحہ لائسنس کے پورے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا ہے جس سے اس کے حصول اور تجدید کا عمل انتہائی سادہ اور آسان ہوگیا ہے۔

نئے قواعد کے مطابق اب اسلحہ لائسنس کی میعاد کا تعین کیلنڈر سال کے بجائے تاریخ اجرا سے کیا جائے گا، یہ جاری ہونے یا تجدید ہونے کی تاریخ سے لے کر اگلے 5 سال تک مؤثر رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شناختی کارڈ کی تجدید کیلیے نادرا کی نئی سہولت

اس نئی پالیسی کے بعد شہری اب اپنے لائسنس کی پوری 5 سالہ مدت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے اور انہیں سال کے آخر میں رش یا جلد بازی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

وزارت داخلہ اور حکومت کے اس اقدام کا مقصد عوامی سہولت اور سرکاری ڈیٹا کے نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنانا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں