پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

نادرا دفتر 5 دن کے لیے بند!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (2 مارچ 2026): عوام کے لیے بڑی خبر ہے کہ نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا دفتر آج سے 7 مارچ تک بند رہے گا۔

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے جاری اعلامیہ کے مطابق نادرا رجسٹریشن سینٹر اورنگی ٹاؤن کراچی آج پیر 2 مارچ سے ہفتہ 7 مارچ تک توسیع اور مرمت کے لیے عارضی طور پر بند رہے گا۔

اس دوران آن لائن اپائنٹمنٹ کی سہولت بھی معطل رہے گی۔

نادرا کی جانب سے اس دوران متبادل انتظامات کے تحت مذکورہ سینٹر کے باہر ’’نادرا رجسٹریشن سینٹر، سیکٹر 11-E، محمد نگر، اورنگی ٹاؤن، کراچی‘‘ میں موبائل رجسٹریشن وین تعینات کر دی گئی ہے۔

شہری مقررہ اوقات کے دوران نادرا وین پر تشریف لا کر تمام خدمات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں