اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

ملک بھر میں نادرا دفاتر بند رکھنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (8 نومبر 2025): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر میں اپنے دفاتر ایک دن کیلیے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نادرا نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عام تعطیل کے اعلان کے مطابق ملک بھر میں اس کے تمام دفاتر اتوار 9 نومبر 2025 کو علامہ اقبال ڈے کے موقع پر بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کا 18 سال سے زائد عمر بچوں کے والدین کیلیے پیغام

اتھارٹی نے یہ بھی بتایا کہ اس کے 24 گھنٹے کام کرنے والے دفاتر 8 نومبر 2025 کو آدھی رات سے بند ہو جائیں گے اور پیر 10 نومبر 2025 کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

اس عرصے کے دوران شہری پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نادرا کی ڈیجیٹل سروسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں جو صارفین کو اپنی شناختی خدمات کیلیے درخواست دینے اور دور سے ان کا انتظام کرنے کے قابل بناتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں