جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

اب یونین کونسل جانے کی ضرورت نہیں، نادرا نے شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (13 دسمبر 2025): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے زبردست سہولت متعارف کروا کر پنجاب کے شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی۔

نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کی بدولت اب پنجاب بھر میں یونین کونسلز میں اندراج کی سہولت موبائل فون پر دستیاب کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا فیس کی ادائیگی کے طریقے

پیدائش، وفات اور شادی و طلاق زندگی کے ان اہم واقعات کا متعلقہ یونین کونسل میں اندراج ہر شہری کا قانونی فرض ہے، پنجاب کے شہریوں کیلیے اب اس فرض کی ادائیگی انتہائی آسان کر دی گئی۔

نادرا کے مطابق متعلقہ یونین کونسل صوبہ پنجاب میں کہیں بھی ہو، بچے کی پیدائش، خاندان میں کسی فرد کی وفات، شادی یا طلاق کے اندراج کیلیے اب آپ کو کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں۔

مطلوبہ دستاویزات مکمل کریں، پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے درخواست جمع کروائیں اور گھر بیٹھے اپنا مطلوبہ سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

نادرا کے مطابق ملک کے دیگر صوبوں میں اس سہولت کی فراہمی پر کام جاری ہے اور جلد یہ سہولت پاکستان بھر کے شہریوں کیلیے دستیاب ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں