ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

یوسی آفس جانے کا جھنجھٹ بھی ختم، نادرا نے بڑی سہولت دے دی!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (17 مارچ 2026): نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کے لیے ایک اور بڑی سہولت فراہم کر دی ہے۔

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) جو ملک اور بیرون ملک پاکستانیوں کو قانونی شناختی دستاویزات فراہم کرنے والا واحد ادارہ ہے۔ اس نے عوام کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کر دی ہے۔

شہریوں کو اب اندراج کے لئے یونین کونسل جانے کی ضرورت نہیں۔ اب سندھ کے 28 اضلاع کے عوام پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کا اندراج گھر بیٹھے صرف موبائل فون کے ذریعہ اپنی متعلقہ یونین کونسل پر کرا سکیں گے۔

شہری مطلوبہ دستاویزات مکمل کریں، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرائیں اور گھر بیٹھے اپنا مطلوبہ سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

یہ سہولت سندھ کے 28 اضلاع میں فراہم کی گئی ہے۔

ان میں کراچی کے اضلاع شرقی، وسطی، جنوبی، غربی، کورنگی، ملیر، کیماڑی کے علاوہ حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول، تھرپارکر، بدین، مٹیاری، کشمور، قمبر شہدادکوٹ شامل ہیں۔

ان کے علاوہ عمرکوٹ، شکارپور، جیکب آباد، گھوٹکی، دادو، سانگھڑ، نوشہرو فیروز، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہیار کے شہریوں کو بھی یہ سہولت فراہم ہوگی۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں