پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

نادرا پاک آئی ڈی ایپ کا نیا ورژن، زبردست فیچر متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (22 جنوری 2026): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی ایپ کے نئے ورژن میں ویریفیکیشن ہسٹری کا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

ترجمان نادرا کے مطابق شہریوں کی سہولت کیلیے پاک آئی ڈی ایپ کا نیا ورژن 5.4.2 متعارف کروایا گیا ہے، نئی اپ ڈیٹ کی سب سے اہم خصوصیت ویریفیکیشن ہسٹری ہے جس کے ذریعے اب شہری یہ جان سکیں گے کہ ان کے شناختی کارڈ یا دیگر دستاویزات کو کہاں کہاں اور کس ادارے نے تصدیق کیلیے استعمال کیا ہے۔

ویریفیکیشن ہسٹری فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ

فیچر سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ انتہائی سادہ ہے۔ صارفین پاک آئی ڈی ایپ پر لاگ ان کرنے کے بعد مین اسکرین پر اوپر بائیں کونے میں موجود Menu پر کلک کریں، یہاں اب ویریفیکیشن ہسٹری کا نیا ٹیب شامل کر دیا گیا ہے جہاں درج ذیل تفصیلات دیکھی جا سکتی ہیں:

  1. All Shared: اس ٹیب میں ان تمام افراد یا اداروں کے نام موجود ہوں گے جنہوں نے ڈیجیٹل کیو آر، فنگر پرنٹس، فیشل یا سی این آئی سی کے ذریعے آپ کی معلومات کی تصدیق کی ہے، کسی بھی انٹری کے ساتھ موجود + کے نشان پر کلک کر کے مزید تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
  2. Digital QR: یہاں ان افراد کے شناختی کارڈ نمبرز ہوں گے جنہوں نے کیو آر کوڈ کے ذریعے آپ کی شناخت کی تصدیق کی۔
  3. Fingerprints: اس سیکشن میں ان اداروں کے نام ظاہر ہوں گے جنہوں نے انگلیوں کے نشانات کے ذریعے تصدیق کا عمل مکمل کیا۔
  4. Facial: یہاں ان اداروں کی تفصیل ہوگی جنہوں نے چہرے کی تصویر کے ذریعے آپ کی شناختی معلومات کی تصدیق کی۔
  5. CNIC: آخری ٹیب میں وہ تمام اندراجات ہوں گے جہاں صرف شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے آپ کی معلومات کی تصدیق کی گئی۔

نادرا کا کہنا ہے کہ یہ فیچر شہریوں کی سکیورٹی اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلیے شامل کیا گیا ہے، سہولت سے مستفید ہونے کیلیے ضروری ہے کہ صارفین اپنی ایپ کو اپ ڈیٹ کریں یا اگر ابھی تک ایپ ڈاؤن لوڈ نہیں کی تو اسے فوری طور پر انسٹال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک آئی ڈی ایپ کی خصوصیات جانیے

ترجمان کے مطابق ادارے کا عزم ہے کہ وہ مستقبل میں بھی شہریوں کیلیے پاک آئی ڈی ایپ میں مزید جدید سہولیات متعارف کرواتا رہے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں