پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نادرا کا اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (16 اپریل 2026): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلیے اہم پیغام جاری کر دیا۔

ترجمان نادرا کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں موجود پاکستانی قونصلیٹ جنرل کی ہدایات کی روشنی میں حج سیزن 2026 کے دوران نادرا آفس مدینہ منورہ میں 12 اپریل 2026 سے خدمات کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے جو سیزن مکمل ہونے پر دوبارہ بحال کر دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ملازمت کے لیے نئے قواعد و ضوابط

مزید بتایا گیا کہ متبادل انتظام کے طور پر نادرا رجسٹریشن سینٹر جدہ میں عملے کی تعداد بڑھا دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی شہری خدمات سے استفادہ کر سکیں۔

نادرا کے مطابق پاکستانی شہری مزید معلومات کیلیے پاکستانی قونصلیٹ جنرل سے رابطہ کر سکتے ہیں، اس دوران اتھارٹی کی خدمات پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں