بدھ, اکتوبر 7, 2026
اشتہار

جن پنشنرز کے پاس موبائل فون نہیں، وہ پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کیسے بنوائیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (16 ستمبر 2026): حکومت نے نادرا کے تعاون سے بزرگ پنشنرز کی سہولت کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ بنانے کا طریقہ آسان کر دیا۔

پہلے پنشنرز کو ہر چھ ماہ بعد بینک جا کر اپنی زندگی کا ثبوت دینا ہوتا تھا تاہم اب انہیں کسی بینک جانے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ گھر بیٹھے نادرا سے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

تاہم اہک شہری نے سوال کیا ہے کہ جن پنشنرز کے پاس موبائل فون نہیں، خصوصاً بیوہ خواتین، وہ اپنی بائیومیٹرک تصدیق اور پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں؟

اس کا جواب دیتے ہوئے نادرا کے پبلک انفارمیشن آفیسر سید شباہت نے بتایا کہ جن شہریوں کے پاس موبائل فون نہیں ہے، وہ بھی گھر کے قریب با آسانی پروف آف لائف سرٹیفکیٹ بنوا سکتے ہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ ایسے پنشنرز جن کے پاس موبائل فون نہیں ہے، وہ اپنے گھر کے قریب نادرا آفس جا کر پروف آف لائف سرٹیفکیٹ بنوا سکتے ہیں۔

سید شباہت علی کا مزید کہنا تھا کہ اگر گھر کے قریب نادرا آفس نہیں ہے تو سہولت فرنچائزز جن کی تعداد 5 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار کر دی گئی ہے۔ اپنے گھر کے قریبی سہولت فرنچائز جا کر اپنا پروف آف لائف سرٹیفکیٹ بنوا سکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ نادرا پروف آف لائف سرٹیفکیٹ مفت بنا کر دے رہا ہے۔ اگر کوئی اس کے لیے رقم طلب کرے تو نادرا کی ہیلپ لائن 1777 پر اطلاع دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں