اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

نادرا نے ایک اور بڑی سہولت فراہم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے نادرا کے اشتراک سے پولیو اور زرد بخار کی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا اجراء کر دیا۔

پولیو اور زرد بخار کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اجرا٫ کی تقریب نادرا ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین نادرا طارق ملک اور نادرا کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیشنل امیونائیزیشن مینجمنٹ سسٹم سے جاری ہوں گے بیرون ملک سفر کرنے والے شہری اب کووڈ ویکسینیشن کی طرح پولیو اور زرد بخار کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ آن لائن لے سکتے ہیں۔

- Advertisement -

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ نادرا نے پولیو اور زرد بخار کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق بھی موبائل ایپ کے ذریعے آسان بنا دی حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے صحت کے شعبے میں بہتری لانا ہمارا مشن اور مقصد ھے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں عوام الناس کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کیے جارھے ہیں بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کو پولیو اور زرد بخار کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے حصول اور تصدیق کرانے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ہماری حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ھے بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کی بہت بڑی سہولت ھے۔

چیرمین نادرا نے کہا کہ نادرا نے نیشنل امیونائیزیشن مینجمنٹ سسٹم سے پولیو اور زرد بخار کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا اجراء شروع کر دیا پولیو اور زرد بخار کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لئے نادرا نے موبائل ایپ بھی تیار کر لی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں