بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

نادرا نے اقلیتی برادری کو خصوصی سہولت فراہم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اقلیتی برادری کو خصوصی سہولت فراہم کردی ہے۔

اقلیتوں کے قومی دن کے سلسلے میں نادرا کی جانب سے 10 سے 13 اگست تک خصوصی رجسٹریشن مہم کا آغاز ہو چکا ہے جس کے تحت موبائل رجسٹریشن وین کے ہمراہ خصوصی ٹیمیں اقلیتی برادری کی زیادہ آبادی والے علاقوں کے وزٹ کر رہی ہیں اور شہریوں کو شناختی خدمات ان کے گھر کے قریب فراہم کر رہی ہیں۔

نادرا کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادری کے افراد اپنے علاقے میں آنے والی ان ٹیموں کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی قانونی شناخت یقینی بنائیں۔

موبائل رجسٹریشن وین میں آئرس اسکین کی سہولت بھی موجود ہے۔

نادرا کا کہنا ہے کہ تمام شہریوں سے پرزور اپیل ہے کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور کسی اضافی فیس کے بغیر اپنا آئرس اسکین کروائیں۔

نادرا نے اقلیتی برادری کو خصوصی سہولت فراہم کردی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں